Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کورونا وائرس: امریکا میں اموات 3 ہزار سے تجاوز کر گئیں

شائع 31 مارچ 2020 06:03am
فائل فوٹو

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 581 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل تعداد  3ہزار 24 ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امريکا ميں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ايک لاکھ 64 ہزار 253 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے 200 ممالک ميں کورونا وائرس سے ہلاکتيں 37 ہزار 815 ہوگئيں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 85 ہزار 720 ہوگئی۔

اٹلی میں مزید 812 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 11 ہزار 591 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 739 ہوگئی۔

اسپين ميں مزيد 913 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 7 ہزار 716 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 87 ہزار 956 ہوگئی۔ فرانس ميں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہزار 550 ہوگئی۔

برطانيہ ميں 180 افراد کورونا وائرس سے ہلاک جس کے بعد تعداد ایک ہزار 408 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 141 ہوگئی۔

ايران ميں مزید 117 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 2 ہزار 757 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 495 ہوگئی۔

جرمنی ميں مزيد 104 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 645 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہزار 885 ہوگئی۔

سوئٹزلينڈ 359، نيدرلينڈ 864 اور بيلجيم ميں اب تک 513 ہلاکتيں ہوگئی ہیں۔